کراچی : قومی ائیر لائن کی جانب سے بوئنگ 777 طیاروں کی خریداری میں مبینہ گھپلوں کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 نومبر 2015 17:50

کراچی : قومی ائیر لائن کی جانب سے بوئنگ 777 طیاروں کی خریداری میں مبینہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 نومبر 2015 ء) : قومی ائیر لائن کی جانب سے بوئنگ 777 طیاروں کی خریداری میں مبینہ گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعدایف آئی اے نے طیاروں کی خریداری سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے نے طیاروں کی خریداری سے متعلق پی آئی اے سے بارہا ریکارڈ طلب کیا لیکن پی آئی اے کی جانب سے تعاون نہیں کیا گیا ، جس کے بعد ایف آئی اے نے پی آئی اے حکا م کے عدم تعاون پر چئیر مین پی آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ طیاروں کی خریداری کے لیے قومی ائیر لائن نے ایک ملین اٹھارہ ہزار ڈالر ایڈوانس ادا کیے تھے ، ذرائع کے مطابق ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر ایف آئی اے ، پی آئی اے کے خلاف عدالتی کارروائی بھی کر سکتی ہے۔ جبکہ ایف آئی کا کارپوریٹ کرائم سرکل 777 طیاروں کی خریداری سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :