بنگلہ دیش ، حزب اختلاف کے رہنماؤں کی پھانسی سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، حسین ہارون
صلاح الدین قادر چوہدری اور علی احسن مجاہد کو پاکستان سے محبت کے جرم میں اتنی بڑی سزا دی گئی،شدید الفاظ میں مذمت
پیر 23 نومبر 2015 18:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) اقوام متحدہ کے سابق سفیر اورمعروف سینئر سیاستدان عبداﷲ حسین ہارون نے بنگلادیش میں حزب اختلاف کے 2 رہنماؤں علی احسن محمد مجاہد اورصلاح الدین قادر چوہدری کی پھانسیوں کیخلاف بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اور حسینہ واجدحکومت کا سیاسی انتقام دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں ظلم وجبر کا راج ہے قانون اور انصاف کا قتل کیا گیااور پاکستان سے وفا کرنیوالوں کو سزائیں دی جا رہی ہیں۔حسینہ واجدحکومت کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اورشیخ مجیب الرحمن کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی پاسداری کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ اور موجودہ حکومت نے انتہائی سرد مہری اور بے حسی کا مظاہرہ کیا جن لوگوں نے پاکستان کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے نہ صرف پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ لڑتے ہوئے71ء میں ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کیا بلکہ گزشتہ 42 سال سے پاکستان سے وفا اور بھارتی بالادستی کے خلاف جدوجہد کرنے کے جرم میں قربانیاں دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.