آئندہ چند روز میں پاک بھارت سیریز کے مستقبل کا فیصلہ ہوجائے گا، پاک بھارت رواں سال شیڈول سیریز پاکستان کی ہے اور ہم ہی اس کی میزبانی کریں گے،سیریز دونوں حکومتوں کی اجازت سے مشروط ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے انگلینڈ کے خلاف اچھی پرفارمنس پر کوچ اور کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں

پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو

پیر 23 نومبر 2015 18:24

آئندہ چند روز میں پاک بھارت سیریز کے مستقبل کا فیصلہ ہوجائے گا، پاک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں پاک بھارت سیریز کے مستقبل کا فیصلہ ہوجائے گا، پاک بھارت رواں سال شیڈول سیریز پاکستان کی ہے اور ہم ہی اس کی میزبانی کریں گے۔ سیریز دونوں حکومتوں کی اجازت سے مشروط ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے انگلینڈ کے خلاف اچھی پرفارمنس پر کوچ اور کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وہ پیر کو یہاں لاہور میں میڈیا سے گفتگوکررہے تھے،شہریار خان نے کہاکہ گذشتہ روز میری اور ششنانک منوہر کی ملاقات آئی سی سی کے نمائندے جائلز کلارک نے کرائی، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ گذشتہ روز ہونے والی ملاقات کی تفصیلات جائلز کلارک ہی میڈیا کو بتائیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آئندہ چند روز میں پاک بھارت سیریز کے مستقبل کا فیصلہ ہوجائے گا، سیریز کیلئے دونوں بورڈز کو اپنی حکومتوں کی اجازت درکارہے۔

(جاری ہے)

رواں سال شیڈول سیریز پاکستان کی ہے اور پاکستان ہی اس کی میزبانی کرے گا۔شہریار خان نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف سے فوراً ملاقات کا کوئی امکان نہیں مگر میں انہیں ششانک منوہر سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کروں گا۔ شہریار خان نے کہا کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے مگر انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کے کھلاڑی اور مینجمنٹ مبارکباد کے مستحق ہیں۔