پاکستان اور بھارت کی سیریز کی میزبانی کیلئے تیار ہیں،یز کا سری لنکا میں انعقاد کا صرف سنا ہے باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا،سی لنکن کر کٹ بورڈ

پیر 23 نومبر 2015 18:26

پاکستان اور بھارت کی سیریز کی میزبانی کیلئے تیار ہیں،یز کا سری لنکا ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) سری لنکن کرکٹ بورڈنے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سیریز کا سری لنکا میں انعقاد کا صرف سنا ہے تاہم ابھی تک ہم سے سیریز کے انعقاد کے حوالے سے باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سیریز کی میزبانی کیلئے تیار ہیں،تاریخی سیریز کی میزبانی کر کے خوشی ہوگی، دسمبر میں شیڈول سیریز کے سری لنکا میں انعقاد کا صرف سنا ہے مگر تاحال ابھی تک ہم سے سیریز کے انعقاد کے حوالے سے باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا،ترجمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین فل سیریز کی میزبانی کیلئے بھی تیارہیں۔

متعلقہ عنوان :