نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ میں جوا مافیا کو پرموٹ کر رہے ہیں ،وہ تمام افراد جن کو میچ فکسنگ کے الزامات میں جرمانے ہوئے انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے،سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز کی نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 23 نومبر 2015 18:26
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ میں جوا مافیا کو پرموٹ کر رہے ہیں وہ تمام افراد جن کو میچ فکسنگ کے الزامات میں جرمانے ہوئے انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے ان سے اختلافات صرف اسی وجہ سے ہوئے تھے۔
میں وقار یونس معین خان اور مشتاق احمد سمیت تمام مشکوک کردار کے حامل کھلاڑیوں کی مخالفت کرتا تھا۔ پاکستان کرکٹ کے معاملات پر نیب کو بھی خط لکھ رہا ہوں. اب وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ کا ایمبیسڈر مقرر کر دیا ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی بلیک لسٹ قرار دیے جانیوالی کمپنیوں کو ٹھیکے دے رہے ہیں جو سب ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔(جاری ہے)
انتخاب عالم اور ہارون رشید نے میچ فکسنگ کے معاملے میں ماضی میں موجودہ کوچنگ سٹاف کے خلاف بیان دیے تھے تاہم اب یہ ان کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ میری نظر میں مشکوک ہے۔ کوچ مشتاق احمد باونڈری لائن پر اہم وقت میں محمد عرفان کو کیا پیغام دینے آئے۔ کھلاڑیوں کا رن آؤٹ ہونا مشکوک ہے۔ وقار یونس نے 2010ء میں سپاٹ فکسنگ کیس میں جیل سے بچنے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف بیان دیا پھر یہ بیماری کا بہانہ بنا کر کوچنگ چھوڑ کر چلے گئے اور ہم نے پھر ہیڈ کوچ بنا دیا ہے۔ اخبارات میں یہ خبریں شائع ہو چکی ہیں۔ اب ایزد سید کوڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ مقرر کر دیا ہے ،یہ نجم سیٹھی نے اپنے تعلقات نبھائے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز فاش کر دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
-
قومی ٹیم میں کم بیک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ڈیبیو ہو: محمد عامر
-
پنڈی سٹیڈیم میں بارش، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.