Live Updates

عمران خان نے اسلام آباد میں انتخابی مہم چلانے کیلئے ڈی جی اسلام آباد سے اجازت طلب کرلی

muhammad ali محمد علی پیر 23 نومبر 2015 19:25

عمران خان نے اسلام آباد میں انتخابی مہم چلانے کیلئے ڈی جی اسلام آباد ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23 نومبر 2015 ء) عمران خان نے اسلام آباد میں انتخابی مہم چلانے کیلئے ڈی جی اسلام آباد سے اجازت طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جلسے جلوسوں کے انعقاد پر پابندی لگنے کے بعد ڈی جی اسلام آباد کو خط تحریر کیا ہے۔ عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگز کیلئے اجازت طلب کی ہے۔ اس سلسلے میں اسد عمر کی جانب سے بھی ڈسٹرکٹ کمیشنر سے رابطہ کرکے اجازت طلب کی گئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :