ملازم نے 32لاکھ روپے مالیت کاسگریٹ سٹاک ہڑپ کر لیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 23 نومبر 2015 19:28

ملازم نے 32لاکھ روپے مالیت کاسگریٹ سٹاک ہڑپ کر لیا

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔23 نومبر۔2015ء) ملازم نے ساتھیوں کی مدد سے 32لاکھ روپے مالیت کے سگریٹ سٹاک سے ہڑپ کر لیے مالک کی رپورٹ پرپانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جن میں سے تین کوافراد کو گرفتارکر لیا گیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 21ٹو ایل کے وقاص نے گلشن اسحاق کالونی میں سگریٹ کا کاروبار کر رکھا تھا جہاں محمد رفیق ملازم کا م کرتا تھا محمد رفیق نے اپنے دیگر ساتھیوں طارق کاشف،عارف اور ان کے والد عبدالستار سے ملی بھگت کر کے 32لاکھ روپے مالیت کے سگریٹ سٹاک سے غائب کر دئیے جس کا انکشاف ہونے پر پولیس نے پانچوں ملزماں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے بتا یا گیا ہے کہ تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے