Live Updates

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سیاست دانوں کی پھانسی رکوانے کیلئے عمران خان کی جانب سے شیخ حسینہ واجد سے رابطے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 23 نومبر 2015 19:39

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سیاست دانوں کی پھانسی رکوانے کیلئے عمران ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23 نومبر 2015 ء) جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سیاست دانوں کی پھانسی رکوانے کیلئے عمران خان کی جانب سے شیخ حسینہ واجد سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں 1972 کی جنگ کے دوران پاکستان کی حمایت کے الزام میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 2 بزرگ سیاست دانوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما اسحاق خاکوانی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس واقعے سے قبل عمران خان کی جانب سے بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ای میل کی گئی تھی اور ٹیلی فونک رابطے کی بھی کوشش کی گئی تھی تاکہ انہیں پھانسی کی سزاوں کو رکوانے کیلئے قائل کیا جاسکے۔ تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا عمران خان اور شیخ حسینہ کے مابین رابطہ ہو پایا تھا یا نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات