ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی پر قاتلانہ حملے میں ملوث عناصر کو سندھ حکومت فوری طور پر گرفتار کرے،چیلا رام کیولانی

پیر 23 نومبر 2015 20:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) پاکستان ہندو کونسل کے صدر چیلا رام کیولانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی پر قاتلانہ حملے میں ملوث عناصر کو سندھ حکومت فوری طور پر گرفتار کرے اور اس واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں۔

(جاری ہے)

پیر کو کراچی پریس کلب میں راجہ آسرمل منگلانی لاہوتچند کرمانی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رمیش کمار ہندو برادری اور اقلیتوں کے ایک نڈر رہنما ہیں ان پر حملہ اقلیتی برادری پر حملہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 19نومبر کو ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹررمیش کمار پر حملہ کیا گیا تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ اب تک سندھ حکومت نے اس حوالے سے مقدمہ درج نہیں کیا ہے اور یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ ڈاکٹررمیش کمار کو ہی اس ایف آئی آر میں نامزد کیا جائے گا جس سے اقلیتوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اس صورت حال کا نوٹس لیں اور ڈاکٹررمیش کمار پر حملے کا مقدمہ فوری درج کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :