کراچی ،رینجرز کا پرانی سبزی منڈی کے قریب سرچ آپریشن،18ملزمان گرفتار ،منشیات اور اسلحہ برآمد

پیر 23 نومبر 2015 20:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) پاکستان رینجرز سندھ نے پیر کی صبح کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب سرچ آپریشن کرتے ہوئے 18ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے پیر کی صبح پرانی سبزی منڈی کے قریب منشیات کے اڈوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا ۔

آپریشن میں خواتین کمانڈوز نے بھی حصہ لیا ۔آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی جبکہ داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا ۔آپریشن کے دوران 18ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔