نائن الیون حملوں پر مسلمانوں نے خوشیاں منائیں، ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کا مضحکہ خیزدعویٰ

پیر 23 نومبر 2015 21:11

نائن الیون حملوں پر مسلمانوں نے خوشیاں منائیں، ریپبلکن پارٹی کے صدارتی ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء ) امریکا میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار اور مسلمانوں کے خلاف اکثر و بیشتر متنازع بیانات دینے والے رہنماء ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے 11 ستمبر 2011ء کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملوں کے وقت نیو جرسی میں مسلمانوں کو خوشیاں مناتے ہوئے دیکھا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے برمنگھم اور الباما میں ایک ریلی کے دوران یہ کہانی سنائی اور پیرس حملوں کے تناظر میں کچھ مساجد سمیت مسلمانوں کی کڑی نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو پولیس کی جانب سے سختی سے مسترد کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :