وزیراعظم کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد سری لنکا میں پاک بھارت سیریز کا انعقاد یقینی

muhammad ali محمد علی پیر 23 نومبر 2015 21:26

وزیراعظم کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد سری لنکا میں پاک بھارت سیریز ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23 نومبر 2015 ء) وزیراعظم کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد سری لنکا میں پاک بھارت سیریز کا انعقاد یقینی ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دبئی میں پی سی بی چئیرمین شہریار خان، سربراہ بھارتی کرکٹ بورڈ ششانک منوہر اور پاکستان کیلئے آئی سی سی کی ٹاسک کمیٹی کے سربراہ جائلز کلارک کے مابین پاک بھارت سیریز کے انعقاد کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے بعد شہریار خان پاکستان واپس آگئے ہیں۔

شہریار خان وزیراعظم پاکستان سے سری لنکا میں پاک بھارت سیریز کے انعقاد کیلئے اجازت طلب کریں گے۔ چونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی رضامندی ظاہر کرچکا ہے اسلیے وزیراعظم کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد سری لنکا میں پاک بھارت سیریز کا انعقاد یقینی ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :