میری بیوی نے بھارت چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے: بالی وڈ سپر سٹار عامر خان

muhammad ali محمد علی پیر 23 نومبر 2015 21:57

میری بیوی نے بھارت چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے: بالی وڈ سپر سٹار عامر خان

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23 نومبر 2015 ء) بالی وڈ سپر سٹار عامر خان کا کہنا ہے کہ میری بیوی نے بھارت چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاء پسندی پر بالی وڈ سپر سٹار عامر خان بھی بول پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

عامر خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونے والے کئی واقعات نے انہیں سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ بھارت کی موجودہ صورتحال میں ان کی اہلیہ نے انہیں بھارت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔