ظلم جب حدسے بڑھ جاتاہے تومٹ جاتاہے، کے الیکٹرک مالکان دولت کی ہوس سے باہر نکلیں ، سلیم خان قادری
پیر 23 نومبر 2015 22:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر، مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہارکے چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خان قادری ترابی نے کہاہے کہ کے الیکٹرک مالکان دولت کی ہوس سے باہر نکلیں اوراپنارویہ وقبلہ درست کرتے ہوئے انسانیت اور کاروبار کے مسلمہ اصولوں پر عمل پیراہوں، بصورت دیگر کراچی کے شہری باالخصوص عوام اہلسنّت حنفی بریلوی ان کے خلاف منظم تحریک کا آغازکریں گے۔
وہ اپنے دفتر لیاقت آباد میں معروف قلمکارفیضان شہزادکے ہمراہ آئے ہوئے نوجوانوں کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کررہے تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر محمدشکیل قاسمی، ناصر حسین خان، عبدالوحیدیونس، حاجی مرزامحمدمبین بیگ، محمدرفیق قادری ودیگر بھی موجودتھے۔ وفد کے اراکین نے کے الیکٹرک کے ظلم وستم کی داستان سناتے ہوئے انہیں بتایاکہ Kالیکٹرک نے صارفین سے زائد بلوں کی وصولی اور لوڈشیڈنگ کو معمول بنالیاہے، تکلیف دہ لطیفہ یہ ہے کہ جولوگ کم بجلی استعمال کرتے ہیں ان پر چوری کاالزام لگاکر ہزاروں روپے اضافی بل بھیج دیاجاتاہے اور جب کوئی صحیح کرانے جاتاہے تو اسے دھتکاردیاجاتاہے۔
انہوں نے بتایاکہ بجلی کی فراہمی کے لئے بھی کے الیکٹرک نے سلور کی ایسی نازک تاریں ڈالی ہیں جو لوڈ برداشت نہیں کرپاتی جس کے باعث اکثر ٹوٹ کر گرجاتی ہیں جو بجلی کے تعطل کا سبب بنتی ہے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے محمدسلیم خان قادری ترابی نے کہاکہ اہلسنّت حنفی بریلوی قائدین واکابرین نے ہمیشہ صبروتحمل، برداشت اور درگزرکا درس دیاہے ، یہی وجہ ہے کہ ابھی تک خاموشی کے ساتھ Kالیکٹرک کے ہر ظلم وستم، زیادتی وجبر، غنڈہ گردی وبدمعاشی اور لوٹ مار کا باریک بینی سے مشاہدہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ظلم جب حدسے بڑھ جاتاہے تومٹ جاتاہے، کے الیکٹرک مالکان یادرکھیں مظلوم کی بددعاعرش ہلادیتی ہے،کراچی کے شہریوں کو دہشتگردی، لوٹ مار، اسٹریٹ کرائمزاور بدامنی کا شکارکرکے کراچی کی ملکیت کے ای ایس سی کو کے الیکٹرک بنانے والوں کانام تاریخ میں سیاہ لفظوں سے لکھاجائے گااورکے ای ایس سی کوبیچنے والوں کی اولادوں کو ہماری آنے والی نسلیں فرعون، یزیداور ہلاکوکے نام سے پکاراکریں گی۔محمدسلیم خان قادری ترابی نے کہاکہ مرکزی میلادالائنس پاکستان کے مرکزی رہنماقانونی ماہرین سے مشاورت کررہے ہیں تاکہ انصاف حاصل کرنے کے لئے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹایاجائے،کیونکہ Kالیکٹرک مالکان نے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ملازم رکھے ہوئے ہیں ، اہلسنّت حنفی بریلوی عوام کو خاص طورپر نشانہ بنایاجارہاہے، اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد، مدارس ،خانقاہوں اور مزارات کے ناجائز بل بناکر بھیجے جارہے ہیں، معمولی رقم کابل نہ بھرنے پر بجلی کاٹ دی جاتی ہے ، اہلسنّت حنفی بریلوی آبادیوں میں کے الیکٹرک کے غنڈے دھمکیاں دیتے پھرتے ہیں ،چادروچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہماری خواتین سے بدتمیزی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ کے الیکٹرک اہلسنّت حنفی بریلوی دشمن ادارہ ہے،ہماری میلادکی محافل میں فنی خرابی کی آڑمیں بجلی بندکردی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اہلسنّت حنفی بریلوی قائدین کو اور اکابرین کو میدان عمل میں آناچاہئے اورKالیکٹرک کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیناچاہئے،عوام اہلسنّت حنفی بریلوی میدان میں احتجاج کے لئے نکل کھڑے ہوئے تو پھر حکومت کے تمام انتظامات دھرے کے دھرے رہ جائیں گے،ابھی وقت ہے کہ کے لیکٹرک کی غنڈہ گردی ،بھتہ خوری اور لوٹ مارکولگام دے دی جائے،انہوں نے کہاکہ سردیوں اور ماہ ربیع الاول میں لوڈشیڈنگ پر پابندی لگائی جائے،کے الیکٹرک نہ مانے تو اسے فوری طورپر قومی ملکیت میں لیاجائے اور کے الیکٹرک میں منہ زورگھوڑوں کو برطرف کیاجائے، عوام کی عزت کو پامال کرنے والوں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
-
متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کا سلسہ تھم گیا‘زندگی معمول پر آنے لگی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
آسٹریلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کی سڈنی چاقو حملہ میں زخمی ہونے والے پاکستانی نوجوان کی ہسپتال میں عیادت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
-
کوئی پسند نہ پسند نہیں ، صحافیوں کوجلد برابری کی بنیاد پرپلاٹ مہیا کئے جائیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
نواز شریف نے کہاہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی،دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،راستے کھولیں‘مریم نوازشریف
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک کی ملاقات ، باہمی دلچسپی، دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس کا دوسرا دور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.