ایف آئی اے کے ایماندار افسران کی جانب سے اربوں روپے کی رشوت کی پیش کش ٹھکرا دیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 23 نومبر 2015 22:51

ایف آئی اے کے ایماندار افسران کی جانب سے اربوں روپے کی رشوت کی پیش کش ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23 نومبر 2015 ء) ایف آئی اے کے ایماندار افسران کی جانب سے اربوں روپے کی رشوت کی پیش کش ٹھکرا دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ ایف آئی اے کے 2 ایماندار افسران کو اربوں روپے کی رشوت کی پیش کی گئی تاہم انہوں نے اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے اس سے صاف انکار کردیا۔ ان 2 افسران کو مشہور خانانی ایند کالیا کمپنی کے کیس کو ختم کرنے کیلئے ایک خفیہ ہاتھ کی جانب سے رشوت کی پیش کش کی گئی تھی۔ ایف آئی اے کے ایک افسر کو 25 کروڑ روپے کی رشوت دینے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن انکار کے بعد ایک اور افسر کو 1 ارب روپے رشوت کی پیش کش کی گئی تھی تاہم اس افسر کی جانب سے بھی انکار کردیا گیا تھا۔