داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے کپٹا گون امفیٹمائن نامی نشہ آور گولیاں استعمال کرنے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 23 نومبر 2015 23:07

داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے کپٹا گون امفیٹمائن نامی نشہ آور گولیاں ..
انقرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23 نومبر 2015 ء) داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے کپٹا گون امفیٹمائن نامی نشہ آور گولیاں استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شام میں داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے کپٹا گون امفیٹمائن نامی نشہ آور گولیاں طاقت حاصل کرنے کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس انکشاف کے بعد ترکی جانب سے ملک میں اس دوائی کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترک نارکوٹیک پولیس نے 10.9 ملین کپٹاگون ڈرگ کی فروخت کو ترکی کے مختلف حصوں میںچھاپوں کے دوران بند کیا ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق امفیٹامائن کو کیفین کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے جس سے جسم میں توانائی بڑھتی ہے۔ کپٹاگون کے استعمال پر مختلف عرب ممالک میں پابندی ہے تاہم اس کا استعمال مشرق الوسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں بہت عام ہے۔

متعلقہ عنوان :