قصور ویڈیو سکینڈل کے 3مرکزی ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی

تینوں ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کے بعد استغاثہ کے گواہ طلب

پیر 23 نومبر 2015 23:19

قصور ویڈیو سکینڈل کے 3مرکزی ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور ویڈیو سکینڈل کے 3مرکزی ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ تینوں ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کے بعد استغاثہ کے گواہ طلب کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور ویڈیو سکینڈل کی سماعت کی۔ جیل حکام نے ملزمان کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔ عدالت نے مقدمے کے تین مرکزی ملزمان حسیم عامر ، علی مجید اور عبدالمنان پر فرد جرم عائد کر دی۔ تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔ جس پر عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 28نومبر کو بیانات قلمبند کروانے کے لئے طلب کر لیا ہے۔