نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا ،سابق وفاقی وزیرپر پر زمینوں پر قبضے،گیس کمپنیوں میں اربوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ اور تین ممالک میں اثاثے بنانے کا الزام ہے

پیر 23 نومبر 2015 23:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) قومی احتساب بیورو(نیب )نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کیخلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا ،ان پر زمینوں پر قبضے،گیس کمپنیوں میں اربوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ اور تین ممالک میں اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کیخلاف نیب نے بھی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، ڈاکٹر عاصم کا رینجرز سے ڈیمانڈ ختم ہوتے ہیں انہیں نیب حکام گرفتار کر لیں گے۔یاد رہے ڈاکٹر عاصم اس وقت رینجرز کے90روزہ ڈیمانڈ پر آئیں۔یہ بھی اطلاعات ہیں ان پر دہشت گردی کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ان پر الزام ہے کہ وہ اپنے ہسپتال میں القاعدہ جنگجووں کو طبی سہولیات فراہم کرتے رہے ہیں۔