کشمیری عوام کیساتھ بھارتی سرکار کا ظالمانہ رویہ جاری، ایک غریب شہری کو 39 کروڑ روپے بجلی کا بل بھیج دیا

muhammad ali محمد علی پیر 23 نومبر 2015 23:57

کشمیری عوام کیساتھ بھارتی سرکار کا ظالمانہ رویہ جاری، ایک غریب شہری ..
سری نگر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23 نومبر 2015 ء) بھارتی سرکار کی جانب سے ایک غریب کشمیری شہری کو 39 کروڑ روپے بجلی کا بل بھیج دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیری عوام کیساتھ بھارتی سرکار کا ظالمانہ رویہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے بھارتی پاور ڈویلپمنٹ کمپنی جانب سے ایک غریب کشمیری شہری کو 39 کروڑ روپے بجلی کا بل بھیج دیا گیا۔ اس حوالے سے متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اسے اب تک سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ اسے اتنا بل کس طرح بھیج دیا گیا۔ دوسری جانب سے بھارتی پاور ڈویلپمنٹ کمپنی نے اسے سافٹ وئیر کی غلطی قرار دے کر اسے جلد ٹھیک کر دینے کا یقین دلایا ہے۔

متعلقہ عنوان :