پاک بھارت سیریز : جائلز کلارک نے دونوں بورڈز کو 4 دن کا وقت دیدیا

منگل 24 نومبر 2015 11:02

پاک بھارت سیریز : جائلز کلارک نے دونوں بورڈز کو 4 دن کا وقت دیدیا

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24نومبر- 2015ء) انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک نے پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے کہا ہے کہ وہ آئندہ چار روز میں اپنی حکومتوں سے اجازت لے کر انھیں آگاہ کریں ۔

(جاری ہے)

پاک بھارت سیریز کے ثالث جائلز کلارک نے پی سی بی اور بی سی سی آئی حکام کو 4 دن کا وقت دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی حکومتوں سے اجازت لے کر آگاہ کریں۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت سیریز کے لئے سری لنکا کو واحد میزبان قرار دیا گیا ہے۔ نئے میزبان سری لنکا کے حصہ مانگنے سمیت 3 شرائط بھی سامنے آ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 3 ون ڈے اور 2 ٹوئنٹی میچوں کی سیریز آئندہ ماہ کے وسط سے شروع ہوگی۔