اسلام آباد : عدالت نے آصف زرداری کو دو ریفرنسز میںبری کر دیا
سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 11:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) : احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو دو ریفرنسز میں بری کر دیا . تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کو ایس جی ایس اور کو نیکٹا کیس میں بری کیا گیا ہے . احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ گیارہ نومبر کو محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا ہے .
(جاری ہے)
واضح رہے کہ آصف زرداری پر غیر ملکی کمپنی کو پری شپمنٹ ٹھیکا دینے میں کمیشن کی وصولی کا الزام تھا جو بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں لگایا گیا تھا .
عدالت کا کہنا ہے کہ اصل دستاویزات کے بغیر ملزم کو سزا نہیں دی جا سکتی ، آصف زرداری کے شریک ملزم ایاز صدیقی اس کیس سے پہلے ہی بری ہو چکے ہیں. آصف زرداری کے خلاف ریفرنسز این آر او کے ذریعے ختم ہوئے لیکن سپریم کورٹ نے دوبارہ بحال کر دئے تھے، تاہم دونوں ریفرنسز میں شہادتیں مکمل ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے آصف زرداری کی بریت کی درخواست دی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.