کرکٹ کی دنیا میں پہلے چینی کھلاڑی کی اینٹری ، بگ بیش ٹونٹی ٹونٹی کھیلیں گے
منگل 24 نومبر 2015 11:12
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24نومبر- 2015ء) ہانگ کانگ کے منگ لی کو آسٹریلوی ٹونٹی ٹونٹی بگ بیش لیگ میں شامل کر لیا گیا ہے ، انکے بقول انکی بولنگ میں یوٹیوب پر مایہ ناز کرکٹر شین وارن کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد ہی نکھار پیدا ہوا ۔ سڈنی سکسرز نے اپنے موسمِ گرما کے کرکٹ کے ایک خصوصی پروگرام کے لیے 24 سالہ کھلاڑی کی خدمات حاصل کی ہیں ۔ لِی 2004ء سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور انھوں نے 2010ء میں گوانگ یو اور 2014ء میں ایشین گیمز میں انتخاب کے بعد اپنا باقاعدہ آغاز 2010ء میں ہانگ کانگ سے کیا تھا ۔
دائیں ہاتھ کے لیگ سپن گیند باز کو کرکٹ کا شوق یوٹیوب پر اپنے پسندیدہ کھلاڑی شین وارن کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد پیدا ہوا جسکے بعد لِی نے اپنے پسندیدہ لیگ سپنر کی طرز پر انکے باؤلنگ ایکشن کی پیروی شروع کی ۔(جاری ہے)
لی کا کہنا تھا کہ وہ ہانگ کانگ کرکٹ ایسوسی ایشن، سڈنی سکسرز اور کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ انھوں نے انہیں بگ بیش لیگ کھیلنے کا موقع فراہم کیا ۔
لی کے مطابق اس مقابلے میں کھیلنے اور اس طرح کے پیشہ وارانہ ماحول کا حصہ بننے سے انکی کرکٹ کی مہارت، معلومات اور تجربے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ 2012ء میں آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جب ہانگ کانگ نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف میچ کھیلا تو منگ لی ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے والے پہلے چینی کھلاڑی بن گئے تھے ۔ آسٹریلوی ڈومیسٹک بگ بیش لیگ 17 دسمبر سے شروع ہوگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.