کراچی، اختر کالونی میں مکان میں آ گ لگ گئی ،2 گاڑیوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا

منگل 24 نومبر 2015 11:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء ) کراچی کے علاقے اختر کالونی میں مکان میںآ گ لگ گئی ،فائر بریگیڈ کی2 گاڑیوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اختر کالونی میں مکان میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 5 منزلہ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر آگ لگی تھی۔فائر بریگیڈ کی2 گاڑیوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :