گھڑی بنانے پر گرفتاری، احمد محمد کا ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا مطالبہ

منگل 24 نومبر 2015 11:50

گھڑی بنانے پر گرفتاری، احمد محمد کا ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا مطالبہ

ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر2015ء) مسلمان طالب علم کو بلا جواز چھیڑنا امریکی سکول کو مہنگا پڑ گیا ، اپنے گھر پر گھڑی بنانے والے احمد محمد نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ارونگ اور اپنے سکول سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

امریکی مسلمان لڑکے کے لیےگھر پر گھڑی بنانا اور پھر اسے اسکول لانا گویا ایک جرم ٹھہرا، ٹیچر نےگھڑی کو بم سمجھا اوراحمد محمد کو ہتھکڑیاں لگوا دیں۔ اس واقعہ کے بعد احمد محمد ذہنی دباؤ کا شکار ہوا اورامریکا چھوڑ کر قطر جا بسا ۔ تاہم اب مسلمان لڑکے نے سکول سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ احمد محمد کے وکیل کا کہنا ہے کہ واقعے کے باعث اس کم عمر لڑکے کے لیے خطرہ پیدا ہوا اور وہ انتہائی ذہنی دباؤ کا شکار ہوا۔

متعلقہ عنوان :