کراچی : قومی جونیئر ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

منگل 24 نومبر 2015 11:52

کراچی : قومی جونیئر ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24نومبر- 2015ء) ملائیشیا میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں شرکت کے بعد جونیئر قومی ہاکی ٹیم رات گئے وطن واپس پہنچ گئی ۔ بھارت سے شکست کے باوجود ایونٹ میں دوسری پوزیشن پر رہنے والی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایشا کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ۔

قومی ٹیم کے تمام 22 ارکان 893-PK کے ذریعے کولمبو سے کراچی پہنچے ۔

(جاری ہے)

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جونیئر ہاکی ٹیم کے منیجر کا بریگیڈیئر خالد مختار کا کہنا تھا کہ بھارت سے شکست کا افسوس ہے تاہم آئندہ مزید بہتر کارکردگی کی کوشش کی جائے گی ۔ ان کے مطابق ٹیم کی شکست کی اصل وجہ پنلٹی سٹوکس پر گول نہ ہونا ہے ۔ اس موقع پر جونیئر ہاکی ٹیم کے کھاڑیوں کا کہنا تھا کہ قوم کی دعاؤں سے آئندہ ہونیوالے جونیئر ہاکی ولڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ کھیل کے دوران جو کمزوریاں پائی گئی ہیں انہیں دور کیا جائے گا ۔