پاکستان کرکٹ بورڈ کی نگری میں سابق کرکٹرز بے موت مرنے پرمجبور

منگل 24 نومبر 2015 11:59

پاکستان کرکٹ بورڈ کی نگری میں سابق کرکٹرز بے موت مرنے پرمجبور

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24نومبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی نگری میں سابق کرکٹرز بے موت مرنے پر مجبور ہونے لگے ، سابق فرسٹ کلاس کرکٹراورکرکٹ منتظم طاہر شاہ کو بدنصیبی نے گھیر لیا ۔

(جاری ہے)

بہن کینسر کے مرض میں دنیا چھوڑ گئی ، والد بھی گردوں کے کینسر میں زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ، طاہرشاہ خود سخت بیمار ہیں اور ان کی جمع پونجی بہن و والد کے علاج معالجے پر خرچ ہوچکی ہے ، ہزاروں بچوں کو کرکٹ کی تعلیم دینے والا طاہر شاہ اب پائی پائی کا محتاج ہوچکا تاہم خود داری انہیں کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے نہیں دیتی ،ان کے والد آنکھوں کے سامنے مر رہے ہیں اورخود طاہر شاہ متعدد بیماریوں کا شکار ہیں ، ان کا چلنا پھرنا کم ہوچکا ، وہ شخص جو خود کرکٹروں کو کبھی کرائے اور کھیل کا سامان دیتا تھا آج خود دست نگر بنا بیٹھا ہے ۔

ان کے ساتھی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ وہ اپنے اس سابق کرکٹر اور کرکٹ کے خدمت گار کی فوری مدد کریں ، اسے بے موت مرنے سے بچائے ۔ سابق منیجر اظہر زیدی اور لاہور ریجن کے سربراہ خواجہ ندیم احمد نے طاہر شاہ کی مدد کی مگر انہیں کوئی مستقل ذریعہ آمدن درکار ہے ، جس کی بدولت وہ اپنی بیماریوں اورمعاشی حالات سے سے لڑسکیں ۔

متعلقہ عنوان :