پاکستان میں جوڈو کے نئے باصلاحیت کھلاڑیوں نچلی سطح سے تلاش کر رہے ہیں، کوچ سجاد کاظمی

منگل 24 نومبر 2015 12:02

پاکستان میں جوڈو کے نئے باصلاحیت کھلاڑیوں نچلی سطح سے تلاش کر رہے ہیں، ..

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) ایران سے تعلق رکھنے والے قومی جوڈو ٹیم کے کوچ سجاد کاظمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جوڈو کے نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو نچلی سطح سے تلاش کررہے ہیں تاکہ مستقبل میں وہ اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں، میرا اصل ہدف اولمپکس 2020ء ہے، پاکستان میں صرف جوڈو کوچنگ کیلئے آیا ہوں اور یہاں پر سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے یہاں پر سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، کھلاڑیوں کو ڈسپلن اور ٹائم کی پابندی کی ضرورت ہے، بھارت میں آئندہ سال فروری میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں قومی کھلاڑی اچھے رزلٹ دینگے۔

منگل کواے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ پر خلوص، پیارکرنے اور مہمان نواز ہے اور گزشتہ 3سال سے قومی جوڈو ٹیم کے کوچنگ کے فرا ئض سرانجام دے رہا ہوں اور ان3 سالوں میں ایسا محسوس کر رہا ہوں جس طرح میں اپنے ملک ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جوڈو کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے تاہم کھلاڑیوں کو ڈسپلن، فزیکل فٹنس اور ٹائم کی پابندی کی ضرورت ہے۔

سجاد کاظمی نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کی جگہ جونئیر کھلاڑیوں کو ترجیح دے رہا ہوں کیونکہ جونئر مستقبل میں ملک کا اثاثہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال کوچنگ کے دوران پاکستان میں جوڈو کے اچھے کھلاڑی پیدا کیے جنہوں نے بین الاقوامی سطح پو اپنے ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ برازیل میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں قومی کھلاڑی شاہ حسین شاہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے تاہم میرا اصل ٹارگٹ اولمپکس2020ء ہے جس میں پاکستان نہ طرف کولیفائی کرے گا بلکہ اس گیمز میں اچھی رذلٹ بھی دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے یہاں پر صرف جوڈو کوچنگ کیلئے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں آئندہ سال فروری میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے کھلاڑیوں کو بھر پور تیار کررہے ہیں اور توقع ہے کہ اس گیمز میں قومی کھلاڑی زیادہ سے زیادہ میڈلز جیتیں گے اس سے قبل پچھلے سال میں قومی ٹیم نے 3گولڈ، 3چاندی اور5کانسی کے تمعے جیتے تھے۔

قومی کوچ نے کہا کہ پاکستان میں 3 سال ہوچکے ہیں اور اب یہاں پر اردو کی زبان سیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ امن پسند اور پیار کرنے والے لوگ ہیں اور یہاں پر سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اس لئے غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان کھیلنے کیلئے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈو کے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی یہاں کھیلنے کیلئے امادہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :