جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے، ویرات کوہلی

منگل 24 نومبر 2015 12:03

جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے، ..

ناگپور ۔24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ انکی ٹیم پروٹیز کو تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز 2-0 سے اپنے نام کریگی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف چار میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں کامیابی کے بعد انکی ٹیم کا مورال بلند ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور پروٹیز کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں 2-0 سے اپنے نام کرنے کی کوشش کرینگے۔

(جاری ہے)

بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ کل ناگپور میں شروع ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کے لئے بے تاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کھیل کے تینوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ بارش کی نظر ہوگیا تاہم انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ انکی ٹیم اگلے میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریگی۔

متعلقہ عنوان :