بھارت کو شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے، ہاشم آملہ

منگل 24 نومبر 2015 12:09

بھارت کو شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے، ہاشم آملہ

ناگپور ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) جنوبی افریکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ بھارت کو تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیت کا عزم لئے ٹیم کو میدان میں اتارا تھا تاہم بارش کے باعث میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو سیریز کے تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں شاندار کم بیک کرینگے تاہم اس مقصد کے حصول کیلئے ٹیم کو کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہاشم آملہ نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شکست باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کے کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو شکست دینگے۔ ہاشم آملہ نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں مربوط حکمت کے تحت جیت کیلئے میدان میں اتاریں گے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ کل بدھ سے ناگپور میں شروع ہوگا

متعلقہ عنوان :