پاکستان سے سیریز ، ڈالرز آتے دیکھ کر بھارتی بورڈ کی رال ٹپکنے لگی

منگل 24 نومبر 2015 12:13

پاکستان سے سیریز ، ڈالرز آتے دیکھ کر بھارتی بورڈ کی رال ٹپکنے لگی

لاہور: پاکستان سے سیریز میں ڈالرز آتے دیکھ کر بھارت کی رال ٹپکنے لگی ، بورڈ نے آمدنی سے حصہ طلب کر لیا، دوسری جانب پی سی بی ’’ہوم سیریز‘‘ سے کمانے والی رقم کسی کو دینے پر آمادہ نہیں لگتا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت سیریز کی صورت میں پی سی بی اپنی ہوم سیریز سے ملنے والی رقم اپنے پاس رکھنے کا خواہاں ہے جب کہ بھارت کی خواہش ہے کہ اسے حصہ دیا جائے ، دونوں بورڈز کو کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے سے قبل میڈیا رائٹس کا معاملہ بھی طے کرنا ہے ۔ پی سی بی کا جس چینل سے معاہدہ ہے وہ بی سی سی آئی کو نہیں بھاتا ہے حالانکہ یو اے ای میں سیریز نہ ہونے کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ کو کم آمدنی ہوگی ۔