Live Updates

اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں‌پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان کی نا اہلی کے لیے درخواست

الیکشن کمیشن نے پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان کو نوٹس بھجوا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 12:13

اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں‌پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان کی نا اہلی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) : الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی گئی. چیف الیکشن کمیشنر نے شہری منصور عزیز کی درخواست پر سماعت کی جس کے بعد پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو 22 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا.

(جاری ہے)

الیکشن کمشین کا کہنا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اُترتے ، عمران خان نے حکومت اور الیکشن کمیشن پر الزامات بھی عائد کیے ،الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ 22 دسمبر کو عمران خان خود پیش ہوں یا وکیل کے ذریعے اپنا موقف پیش کریں. جس کے بعد مزید سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات