رنبیر کپور اور دیپکا کے بعد رشی کپور بھی پاکستان آنے کے خواہشمند

منگل 24 نومبر 2015 12:31

رنبیر کپور اور دیپکا کے بعد رشی کپور بھی پاکستان آنے کے خواہشمند

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہاپسندی کے باوجود بھارتی اداکار رشی کپور نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے-سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رشی کپور کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ وعدہ ہے کہ ہم سب پاکستان آئیں گے لیکن پہلے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہو جائیں۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکار رشی کپور نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا پاکستان آنے کا دل تو بہت چاہتا ہے لیکن حالات سازگار نہیں۔

رشی کپور نے ایک اور یادگار تصویر شیئر کی، جس میں وہ اور رنبیر کپور پاکستانی لیجنڈ گلوگار نصرت فتح علی خان سے ملے تھے-واضح رہے کہ بھارت میں بڑھتی ہندوستان کی انتہا پسند جماعت شیو سینا کی جانب سے پاکستان کے نامور غزل گائیک غلام علی‘ عاطف اسلم سمیت ماہرہ خان اور فواد خان کو دھمکیاں دی گئی تھی جبکہ بھارت میں انتہا پسند کے باعث بھارتی ادیب ، شاعر ، فنکار، سائنسدان اپنے ایوارڈ واپس کر چکے ہیں-

متعلقہ عنوان :