ایف آئی اے کی پاسپورٹ آفس میں کارروائی ، دو افسران گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 12:36

ایف آئی اے کی پاسپورٹ آفس میں کارروائی ، دو افسران گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء): ایف آئی اے نے پاسپورٹ آفس میں کارروائی کی . کارروائی کے دوران ایف آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ سمیت دو افسران کو گرفتار کر لیا .

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نصرت اور اہلکار وسیم پرغیر ملکیوں کو پاسپورٹ بنا کر دینے کا الزام عائد ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متعدد غیر ملکی پاکستانی شہریت حاصل کر کے بیرونٍ ملک جا چکے ہیں.