اسلام آباد : لال مسجد والوں نے پھر ریاست کو چیلنج کیا ہے بھر پور کارروائی کی جائے ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں‌رحمان ملک کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 13:01

اسلام آباد : لال مسجد والوں نے پھر ریاست کو چیلنج کیا ہے بھر پور کارروائی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا . جس میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ لال مسجد نے ریاست کو پھر چیلنج کیا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ لال مسجد والوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے اگر کوئی مسئلہ ہے تو سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے ، اجلاس میں آئی جی سندھ نے کراچی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی، آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں اغوار برائے تاوان کے کیس ختم ہو گئے ہیں ، جبکہ روزانہ دس کی بجائے ایک سو دو قتل ہو رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال اب قدرے بہتر ہے.

متعلقہ عنوان :