پی سی بی نے بھارت سے سیریز کے حوالے سے حکومت سے رابطہ کر لیا

منگل 24 نومبر 2015 13:15

پی سی بی نے بھارت سے سیریز کے حوالے سے حکومت سے رابطہ کر لیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24نومبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے بھارت سے سیریز کے حوالے سے حکومت سے رابطہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بورڈ حکام نے حکومتی اہلکاروں سے رابطہ کر کے بھارت سے سیریز کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے آگا ہ کر نے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ حکام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت سے سیریز کے حوالے سے جلد از جلد کوئی حتمی فیصلہ کرے ۔