سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن ڈیوڈ ہئے تین سال بعد باکسنگ رنگ میں واپسی کا اعلان کرینگے

منگل 24 نومبر 2015 13:19

سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن ڈیوڈ ہئے تین سال بعد باکسنگ رنگ میں واپسی ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء)سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن ڈیوڈ ہئے تین سال کے عرصے کے بعد باکسنگ رنگ میں واپسی کا اعلان کرینگے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی باکسر آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لندن کے او ٹو ایرینا میں پریس کانفرنس کریں گے جس میں ان کے اگلے حریف بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ان کا آخری میچ 2012 میں ہم وطن ڈیریک چیسورا کے ساتھ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

35سالہ ہئے نے جو حالیہ عرصے میں شین میکگوئن کے ساتھ ٹریننگ کرتے رہے ہیں، اشارہ دیا ہے کہ وہ عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن کا ٹائٹل دوبارہ اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔یوکرین کے باکسر ولادیمیر کلشکو نے 2011 میں انھیں شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔لیجینڈری باکسر جارج فورمین کا ماننا ہے کہ ہئے وہ واحد باکسر ہیں جو کلشکو کو ہرا کر ان سے یہ بیلٹ واپس لے سکتے ہیں۔لندن سے تعلق رکھنے والے ہئے نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آپ کو بخوبی اندازہ ہے کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں۔ اور آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ میں اپنا کھویا ہوا تاج واپس حاصل کروں گا۔