انگلش پریمیئر لیگ : سندر لینڈ نے اعصاب شکن مقابلے میں کرسٹل پیلس کو ہرا دیا

منگل 24 نومبر 2015 13:41

انگلش پریمیئر لیگ : سندر لینڈ نے اعصاب شکن مقابلے میں کرسٹل پیلس کو ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24نومبر- 2015ء) انگلش پریمیئر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں سندر لینڈ کی ٹیم نے ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد کرسٹل پیلس کو صرف ایک گول سے مات دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

پریمپئر لیگ فٹبال میچ میں کرسٹل پیلس اور سندر لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ اعصاب شکن رہا ۔ میچ میں واحد گول سندر لینڈ کی جانب سے 80 ویں منٹ میں کیا گیا جب فاتح ٹیم کے سٹرائیکر جرمین ڈیفو نے گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو کامیابی دلوائی ۔ اس جیت کے سندر لینڈ کی ٹیم پوانٹس ٹیبل پر 18 ویں پوزیشن پر آگئی ہے ۔