آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 27 نومبر سے شروع ہوگا

منگل 24 نومبر 2015 13:56

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 27 نومبر سے شروع ..

ایڈیلیڈ ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ 27 نومبر سے ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

کینگروز نے برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بلیک کیپس کو 208 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی جبکہ پرتھ میں کھیلا گیا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔