لاہور : عامر خان پاکستان شفٹ ہو جائیں، پورا تحفظ ملے گا ، پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ فلمسٹار عامر خان کو پیشکش کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 13:56

لاہور : عامر خان پاکستان شفٹ ہو جائیں، پورا تحفظ ملے گا ، پاکستانی اداکارہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) : پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وُڈ فلمسٹار عامر خان کو پاکستان شفٹ ہونے کی پیشکش کر دی .

(جاری ہے)

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں عامر خان کو یہی کہوں گی کہ آپ پاکستان شفٹ ہو جائیں، پاکستان اور اس کا شہر لاہور رہنے کے لیے ایک بہت اچھی جگہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بہت خوبصورت اور پُر امن ملک ہے جہاں آپ کو پورا تحفظ ملے گا . واضح رہے کہ بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی کے خلاف مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کا بھی صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ، بھارتی انتہا پسندی کے خلاف آواز اُٹھانے پر عامر خان آج کل بھارتی حکومت اور مودی سرکار کے حمایتوں کی سخت تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں.