ہانگ کانگ اور اومان کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

منگل 24 نومبر 2015 13:58

ہانگ کانگ اور اومان کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

دبئی۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) ہانگ کانگ اور اومان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل کل بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اومان کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں اومان نے ہانگ کانگ کو 6 وکٹوں سے مات دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 26 نومبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔