سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

منگل 24 نومبر 2015 14:07

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24نومبر- 2015ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیئر مین سدھارتھ ویٹیمنی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے دسمبر میں شیڈول سیریز کے لیے ہم سے رابطہ کیا ہے جس پر ہم نے گرین سگنل دے دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین سیریزکے لیے پالی کیلے اور پریماداسا کرکٹ سٹیڈیم دستیاب ہوں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے برطانوی میڈیا بھی یہ دعوی کر چکا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین سیریز ممکنہ طور پر 20دسمبر سے 3جنوری سے تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :