کراچی میں پانی کی قلت سے متعلق درخواست کی سماعت ، سندھ ہائیکورٹ نے چیف انجینئر واٹر بورڈ کو 21 دسمبر کو طلب کر لیا

منگل 24 نومبر 2015 14:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں پانی کی قلت سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران چیف انجینئر واٹر بورڈ کو 21 دسمبر کو طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کراچی میں پانی کی قلت کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ کراچی میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے جس کے باعث گلستان جوہر اور ایف بی ایریا سمیت دیگر علاقوں میں پانی نہیں آتا اور شہری ٹینکرز کے ذریعے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ عدالت نے چیف انجینئر واٹر بورڈ کو 21 دسمبر کو طلب کر لیا ۔