پریتی زینٹا نے جیون ساتھی چن لیا، شادی کی تقریب امریکہ میں ہوگی

منگل 24 نومبر 2015 14:23

پریتی زینٹا نے جیون ساتھی چن لیا، شادی کی تقریب امریکہ میں ہوگی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زینٹا نے اپنے امریکی دوست سے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے اور شادی کی تقریب امریکا میں ہی ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریتی زینتا نے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کی ہے لیکن بالی ووڈ اداکارہ کے انتہائی قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پریتی زینٹا آئندہ برس جنوری میں امریکا روانہ ہوجائیں گی جہاں وہ اپنے امریکی دوست جینی گڈ اینف سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوں گی۔

(جاری ہے)

شادی کی تقریب نجی نوعیت کی ہوگی جس میں دونوں کے گھر والوں کے علاوہ انتہائی قریبی دوست ہی شریک ہوں گے۔پریتی زینٹا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پریتی زینٹا اور جینی گڈ اینف کی دوستی کافی پرانی ہے لیکن کچھ عرصہ قبل پریتی سے ان کے انتہائی قریبی دوست نیس واڈیا کی جانب سے کی گئی بد سلوکی کے بعد جینی نے ان کا بہت ساتھ دیا تھا۔ جس کے بعد دونوں کے درمیان دوستی مزید گہری ہوئی اور اب دونوں نے رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :