اداکارہ نرگس نے شوبز میں انٹری کے پہلے تین ہفتوں میں لاکھوں کما لیے

منگل 24 نومبر 2015 14:30

اداکارہ نرگس نے شوبز میں انٹری کے پہلے تین ہفتوں میں لاکھوں کما لیے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء ) اداکارہ نرگس نے شوبز میں انٹری کے پہلے تین ہفتوں میں لاکھوں روپے کما لیے ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس نے طویل عرصہ کے بعد شوبز میں واپسی پر شالیمار تھیٹر میں مسلسل تین اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس روزانہ دو لاکھ 85ہزار کا معاوضہ وصول کررہی تھیں اور ان تین ہفتوں کے دوران انہوں نے لاکھوں روپے کما لیے ہیں ۔

لیکن اب ڈرامہ پروڈیوسر ملک طارق نے اداکارہ نرگس کی جگہ ندا چوہدری کو اپنے ڈرامے میں کاسٹ کرلیا ہے ۔دوسری جانب متعدد ڈرامہ پروڈیوسروں نے اداکارہ نرگس کو روزانہ کا دو لاکھ 50ہزار روپے معاوضہ دینے سے انکار کردیا اور اسی وجہ سے ابھی تک نرگس کو کسی نے اپنے ڈرامے میں کاسٹ کرنے کا کوئی حتمی معاہدہ نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :