اسٹیل مل کے ملازمین 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

منگل 24 نومبر 2015 14:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) مشکلات میں گھری پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین ایک بار پھر تنخواہوں سے محروم نظر آتے ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کو تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اگست، ستمبر ، اکتوبر کے بعد اب نومبر بھی ختم ہورہا ہے اور ملازمین اب تک تنخواہوں سے محروم ہیں۔جبکہ اسٹیل مل کے ترجمان عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے تنخواہوں کے حوالے سے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی گئی ہے امید ہے کہ آئندہ سی سی کے اجلاس میں تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری مل جائے گی۔