نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ میں جوا مافیا کو پرموٹ کر رہے ہیں ، سرفراز نواز

منگل 24 نومبر 2015 14:40

نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ میں جوا مافیا کو پرموٹ کر رہے ہیں ، سرفراز نواز

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) سابق فاسٹ باوٴلر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ میں جوا مافیا کو پرموٹ کر رہے ہیں وہ تمام افراد جن کو میچ فکسنگ کے الزامات میں جرمانے ہوئے انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے ان سے اختلافات صرف اسی وجہ سے ہوئے تھے۔

میں وقار یونس معین خان اور مشتاق احمد سمیت تمام مشکوک کردار کے حامل کھلاڑیوں کی مخالفت کرتا تھا۔ پاکستان کرکٹ کے معاملات پر نیب کو بھی خط لکھ رہا ہوں. اب وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ کا ایمبیسڈر مقرر کر دیا ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی بلیک لسٹ قرار دیے جانیوالی کمپنیوں کو ٹھیکے دے رہے ہیں جو سب ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انتخاب عالم اور ہارون رشید نے میچ فکسنگ کے معاملے میں ماضی میں موجودہ کوچنگ سٹاف کے خلاف بیان دیے تھے تاہم اب یہ ان کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ میری نظر میں مشکوک ہے۔ کوچ مشتاق احمد باونڈری لائن پر اہم وقت میں محمد عرفان کو کیا پیغام دینے آئے۔ کھلاڑیوں کا رن آوٴٹ ہونا مشکوک ہے۔ وقار یونس نے 2010ء میں سپاٹ فکسنگ کیس میں جیل سے بچنے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف بیان دیا پھر یہ بیماری کا بہانہ بنا کر کوچنگ چھوڑ کر چلے گئے اور ہم نے پھر ہیڈ کوچ بنا دیا ہے۔ اخبارات میں یہ خبریں شائع ہو چکی ہیں۔ اب ایزد سید کوڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ مقرر کر دیا ہے ،یہ نجم سیٹھی نے اپنے تعلقات نبھائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :