لبنانی گلوکارہ کی تصویر نے طالبعلم کی جان لے لی

منگل 24 نومبر 2015 14:54

لبنانی گلوکارہ کی تصویر نے طالبعلم کی جان لے لی

قاہرہ ۔24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء ) نوجوان لبنانی گلوکارہ کی تصویر کو گھورتے ہوئے ایک مصری طالبعلم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اماراتی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایک نوجوان مصری طالبعلم سٹرک پر لگی پرکش لبنانی اداکارہ و گلوکارہ حائفہ وہبی کی تصویر کو گھورتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق سکول کا طالبعلم شمال مشرقی علاقے کی ایک بندرگاہ کے قریب سٹرک عبور کر رہا تھا کہ میوزک شاپ کے اوپر نصب بورڈ پر حائفہ وہبی کی ایک بڑی تصویر پر اس کی نظر پڑی۔ نوجوان خود پر قابو نہ رکھ سکا اور سڑک پر موجود گاڑیوں کا خیال کیے بغیر حائفہ کی تصاویر کو گھورنا شروع کر دیا اور چلتا رہا۔ اسی اثناء میں ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔