نیپال ‘ فلم فیسٹیول ساؤتھ ایشیاء 2015 میں پاکستانی دستاویزی فلم نے رام بہادرایوارڈ جیت لیا

منگل 24 نومبر 2015 15:03

نیپال ‘ فلم فیسٹیول ساؤتھ ایشیاء 2015 میں پاکستانی دستاویزی فلم نے رام ..

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) نیپال میں ہونے والے فلم فیسٹیول ساؤتھ ایشیاء 2015 میں پاکستانی دستاویزی فلم نے رام بہادرایوارڈ جیت لیا۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈومیں سا ؤتھ ایشیاء کے 10واں ایڈیشن میں پاکستانی ڈاکیومنٹری "اے وال نٹ ٹری"کوبہترین ڈاکیومنٹری فلم قرار دیتے ہوئے رام بہادر ٹرافی سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

عمارعزیزکی ہدایتکاری میں بننے والی اس ڈاکیومنٹری فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو فوج اور طالبان کے درمیان جاری جنگ میں اپناگھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو جاتاہے اوران کا خاندان اپنی ماضی کی یادوں کو سینے سے لگائے امن کے قیام کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔ 19نومبر کو شروع ہونے والے اس ساؤتھ ایشیاء فلم فیسٹیول 43فلمیں پیش کی گئیں جن میں جیوری نے بہترین ڈاکیومنٹری فلم کا حقدار"اے وال نٹ ٹری"کو قرار دیا جسے نہ صرف رام بہادر ایوارڈ سے نوازا گیا بلکہ2ہزار ڈالر کیش سے بھی نوازاگیا۔

متعلقہ عنوان :