متحدہ عرب امارات کے نیشنل ڈے کے موقع پر ایمریٹس اور اتحادایئرلائن کا ٹکٹوں کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

منگل 24 نومبر 2015 15:21

متحدہ عرب امارات کے نیشنل ڈے کے موقع پر ایمریٹس اور اتحادایئرلائن کا ..

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی چھٹیوں کے موقع پر اماراتی ایئرلائنز نے کرایوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کردیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے نیشنل ڈے کے موقع پر سپیشل سکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت رواں ماہ کی 26تاریخ تک ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں اور 18نومبر سے آئندہ سال 22مارچ تک قابل استعمال ہوں گے۔

اسی طرح اتحادایئرلائن نے اکانومی اور بزنس کلاس کیلئے دنیا بھر میں 44مقامات کیلئے اپنے ٹکٹوں پر رعایت دینے کا اعلان کیاہے ، اس پیشکش کے تحت مسافروں کو 15جنوری سے 31مئی 2016ء تک فائدہ اٹھانے کے لیے ابھی سے ٹکٹ بک کرانے ہوں گے ،اس سکیم کے تحت ٹکٹوں کی فروخت رواں ماہ کی 28تاریخ تک جاری رہے گی۔دونوں ایئرلائنز کے علاوہ شارجہ سے آپریٹ ہونیوالی ایئرعریبیہ نے بھی محدود وقت کیلئے ٹکٹوں میں کمی کا اعلان کیاہے جس کے تحت 449درہم تک کی بچت ہوسکتی ہے تاہم اس کے لیے آج ہی ٹکٹ خریدناہوگالیکن 10مارچ تک سفر کیاجاسکے گا۔

(جاری ہے)

ان پیش کشوں کا اطلاق لر، تہران ، مشہد، شیراز، ابادان ، اسفہان ، کویت ، بہرین اور دوہاکیلئے ہوگاجبکہ یواے ای کے کئی رہائشی چھٹیوں کے دوران سفر کا ارادہ رکھتے ہیں۔یادرہے کہ نیشنل اور شہداء ڈے یکم سے پانچ دسمبر تک منائے جائیں گے اور چھ دسمبرکو دوبارہ دفتری امور،سکول شروع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :