پاکستان سپر لیگ سے پہلے پی سی بی کی تجوریاں بھرنے کا امکان

منگل 24 نومبر 2015 15:29

پاکستان سپر لیگ سے پہلے پی سی بی کی تجوریاں بھرنے کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) دو ہزار بارہ کی طرح اس بار بھارت کی تجوری نہیں بھرے گی۔ پاک بھارت سیریز کے ریونیو میں سے پی سی بی کو بھی حصہ ملے گا۔ پاکستان سپر لیگ سے پہلے بڑی رقم پی سی بی کی تجوریوں میں پہنچ جائے گی۔دونوں ملکوں کے درمیان ریونیو شیئرنگ کا فارمولہ طے تو نہیں ہوا لیکن امید ظاہر کی جارہی ہے کہ پاکستان کو سیریز سے تین سو سے ساڑھے تین سو کروڑ روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کو کتنی آمدنی ہوگی اس بارے میں کوئی حتمی رقم سامنے نہیں آسکی لیکن قوانین کے مطابق سیریز کا تمام ریوینیو ہوم ٹیم کے پاس جاتا ہے۔بھارت نے دو ہزار بارہ میں بھی بدمعاشی سے بھارت میں ہی سیریز کرائی اور پاکستان کی ہوم سیریز کا ریونیو بھی خود ہی ہڑپ کرگیا۔دوسری طرف بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سیریز کا باقاعدہ اعلان تو ابھی نہیں ہوا لیکن کولمبو اور پالی کیلے میں میچز کے انعقاد کا امکان ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کا باقاعدہ اعلان ستائس نومبر کو بھارتی بورڈ کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔جائلز کلارک بھی بریفنگ دیئے بغیر ہی دوبارہ لندن روانہ ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :